قائد اعظم پاکستان کو اسلامی جمہوری فلاحی اور جدید ریاسست بنانا چاہتے تھے ،چوہدری محمد رشید

جمعرات 11 ستمبر 2014 16:49

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اسلامی جمہوریہ پاکستان کو اسلامی جمہوری فلاحی اور جدید ریاسست بنانا چاہتے تھے اور بانی پاکستان نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا ہمیں قائد اعظم محمد علی کی تعلیمات ، اصولوں ، آئین و قانون کی پابندی کو مشعل راہ بنانا ہوگا کشمیر ی گزشتہ 66 سالوں سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 66 ویں یوم وفات کے موقع پر جاری کردہ اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔

وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید نے کہا بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی ساری زندگی ملک و قوم کے لئے وقف تھی۔

(جاری ہے)

قیام پاکستان کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح نے پہلے گورنر جنرل کے طورپر اس نوازائیدہ اور مسائل کا شکار مملک خداداد پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنا آرام وسکون سب کچھ قربان کر دیا اور 11 ستمبر 1948 ء کو طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اگر زندہ رہتے تو کشمیریوں کو ان کا حق ارادیت مل جاتا اور پوری ریاست جموں وکشمیر جسے قائد اعظم نے پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھاغاصب بھارت کے پنجہ استبداد سے آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بن چکا ہوتا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شہ رگ کشمیر کا آدھا حصہ مقبوضہ کشمیر بد ستور دشمن کے قبضے میں ہے چوہدری محمد رشید نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا اور کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ان ہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قائد اعوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کو نہ صرف ایٹمی پاکستان میں تبدیل کیا بلکہ اسے آئین دیا اور کشمیر کی آزادی کے لئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا عظیم فلسفہ دیا انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی حکومت وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں بانی پاکستان اور قائد عوام کی تعلیمات اور اصولوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے سمیت آزاد خطہ کی تعمیروترقی میں مصروف عمل رہے انہوں نے کہا کہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی ساری زندگی ملک وقوم کیلئے وقف تھی ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :