پاکستان ناز ک ترین دور سے گزر رہا ہے،اظہر حسین گیلانی

جمعرات 11 ستمبر 2014 16:49

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) وزیر قانون اظہر حسین گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اسوقت ناز ک ترین دور سے گزر رہا ہے افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جو وطن عزیز کیلئے سود مند ثابت ہونگے اور جلدملک کے حالات نارمل ہوجائیں گے ‘بڑے پیمانے پر جو نقصانات ہو رہے تھے اب ان سے چھٹکارا مل چکا ہے ‘انشاء اللہ جلد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے جس ملک کو امن کا گہوار ا بنایا تھا اس کی تکمیل جلد ہو گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاقائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا‘جب تک آزادکشمیر کا خطہ آزاد ہو کر ریاست کا الحاق پاکستان سے نہیں ہو جاتا بھارتی دھشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر ،آزادکشمیر اور پاکستان میں بغیر اطلاع پانی چھوڑ کر سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بلکہ آزادکشمیر و پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ عالمی برادری بھارتی آبی جارحیت کا نوٹس لے اور بھارت کو پابند کرے کہ وہ مزید کسی جارحیت کا متحمل نہ ہو اور خطہ کے پائیدار امن کیلئے جلد از جلد مقبوضہ وادی سے اپنی افواج کا انخلاء کرے ۔

متعلقہ عنوان :