سیلاب زدگان کو مدد کر نے میں نو جوانوں کا رول قابل سراہا/ شبیر احمد شاہ

منگل 16 ستمبر 2014 15:51

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) حریت کا نفرنس جموں کشمیر کے رہنما اور فر یڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے شہر خاص کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا شبیر احمد شاہ کے ہمراہ فر یڈم پارٹی کے کارکنان بھی شامل تھے ۔ان علاقوں میں رعناواری ،،سوناوار ،ڈلگیٹ ،پا نتھ چوک ،خانیار خیام شامل ہے ۔شبیر احمد شاہ نے سیلاب میں پھسے لو گوں کو با ہر نکلنے میں اپنی کوششیں جا ری رکھتے ہوئے لو گوں سے اپیل کی کہ وہ اس مصیبت کی گھڑ ی میں اتحاد کا بھر پور مظاہر ہ کر یں اور با ہر سے آ نے والے ریلیف مقامی مسجد کمیٹیوں اور محلہ کمیٹیوں کے حوالے کیا جائے تا کہ یہ ریلیف ان مستحق لو گوں کے پاس پہنچاجا ئے جو اس آ فات کے شکار ہو ئے ہیں ۔

انہوں نے شہر خاص میں قائم ریلیف کیمپوں کے ذمہ دران سے اپیل کی کہ وہ ان کیمپوں کو ایک جگہ پر قائم کر کے اتحاد کا بھرپور مظاہر ہ کر یں اگر چہ ہم بھی اپنی طرف سے ریلیف تقسیم کر رہے ہیں تا ہم مل جل کر یہ کام انجام دینا اس وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔

(جاری ہے)

شاہ نے پھر سے پارٹی کارکنان اور نو جوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب زدہ لو گوں کا بھر پور مدد کیلئے اپنے آ پ کو وقف رکھیں ۔

اور اس جنگ جیسی صورت حال میں اتحاد کا مظاہر کر یں انہوں نے ان لو گوں کا شکر یہ ادا کیا ہے جنہوں نے دوردراز علاقوں سے یہاں ریلیف پہنچا کر نہ صرف اتحاد کا مظاہر ہ کیا بلکہ اس بھائی چارے کی مثال قائم کی ہے جو یہاں صدیوں پر انی روایت ہے۔ شاہ صاحب نے کشمیر ی قوم کو یقین دلا یا کہ ہم آ پ کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑ ے ہیں اور ہمارے کارکنان سیلاب زدہ علاقوں میں مو جود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :