ضلع پلوامہ میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 233دیہات زیر آب ،51170مکانات کونقصان

اتوار 21 ستمبر 2014 15:23

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے233دیہات میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جس کے نتیجہ میں ابتدائی تخمینہ کے مطابق51170مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ ضلع میں25 رابط پْلوں اور 131سڑکوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ 162واٹر سپلائی اسکیمیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔ضلع انتظامیہ کے مطابق ضلع کے 88 دیہات میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جبکہ باقی ماندہ 145دیہات میں زراعت اور باغبانی کے شعبوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع کے 19طبی مراکز نقصان سے دوچارہوئے ہیں جبکہ پرائمری ہیلتھ سینٹر کاکہ پورہ، نائنہ بٹہ پورہ، سب سینٹر پوچھل، ڈوگری پورہ اور ریشی پورہ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ضلع میں تعلیمی اداروں کی بارہ عمارات کو مکمل جبکہ 157 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔بجلی کے تین رسیونگ اسٹیشنوں کے علاوہ محکمہ بجلی کی دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔زراعت کے لئے مخصوص469480کنال اور شعبہ باغبانی کے تحت آنیوالی251860 کنال اراضی متاثر بتائی گئی ہے۔ ضلع میں نقصانات کے سروے کا عمل جاری ہے اور حتمی اعداد و شمار عنقریب منظر عام پر آنے کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :