مشیر حکومت سردار عنائت اللہ کی جانب سے سرکاری ملازم پر جسمانی تشدد قابل مذمت ہے‘قاضی اقبال حسین

صدر آزاد کشمیر خود نوٹس لیتے ہوئے چھوٹے ملازم کو نوکری پر بحال کریں‘صدر سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن

اتوار 21 ستمبر 2014 15:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) محمد شریف اعوان صدر سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے جائنٹ سیکرٹری قاضی اقبال حسین کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشافات کا اعلان کیا صدراتی سیکرٹریٹ کے ڈرائیور کا لا خان کو فی الفور بحال نہ کیا گیا تو اس کے ساتھ ہونے والی ذیادتی پر خاموش نہیں رہیں گئے۔ مشیر حکومت سردار عنائت اللہ کی جانب سے سرکاری ملازم پر جسمانی تشدد قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ اپنے ہم خیالوں اور راز دانوں کے ساتھ ایسا سلوک مہنگا پڑتا ہے صدر آزاد کشمیر خود نوٹس لیتے ہوئے چھوٹے ملازم کو نوکری پر بحال کریں ملازم کو مارا پیٹا گیا اور اب نوکری سے فارغ کیا جارہا ہے جس وجہ سے وہ ذہنی پریشانی سے دو چار ہے محمد شریف اعوان نے کہا کہ بہتری اس میں ہے کہ ڈرائیور کو بحال کر دیا جائے ورنہ اس واقع میں ملوث کردار وں کو سامنے لائیں گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی کی پگڑی اچھالی جائے جو جی چائے کر ے لیکن ملازمین پر جسمانی تشدد پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ اس لیے کالا خان ڈرائیور کی بحالی ہی ہمارا مطالبہ ہے۔ اس موقع پر جائیٹ سیکرٹری قاضی اقبال حسین نے کہا کہ ہمارے قائد شریف اعوان کی ہرکال پر لبیک کہیں گے کالا خان کے ساتھ جو ذیادتی ہوئی ہے اور اس واقع کے پیچھے اصل محرکات سامنے اس لیے نہیں لا رہے کہ بہت سے شرفا جگ ہسائی کا باعث بنیں گئے۔

انہوں نے صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان سے مطالبہ کیا کہ وہ از خود فوری نوٹس لیں اور ڈرائیور کو ملازمت پر بحال کریں انہوں نے کہا کہ قائد ملازمین شریف اعوان ہمیشہ ملازمین حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے یہی وجہ سے کہ آزاد کشمیر بھر کے ملازمین ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :