لاکھوں کشمیریوں کو سرینگر اور دیگر علاقوں میں بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا‘ہمایوں زمان مرزا

اتوار 21 ستمبر 2014 15:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) جمو ں وکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن کے چےئرمین ہمایوں زمان مرز ا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تباہ کن سیلاب کے دوران بھارتی حکمرانوں نے غیر زمہ دارانہ کردار ادا کیا ‘لاکھوں کشمیریوں کو سرینگر اور دیگر علاقوں میں بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا سیلاب کے باعث مقبوضہ کشمیر میں ایک ہزارسے زائد لوگ جاں بحق،ایک بڑی تعداد لاپتہ ہے جبکہ اربوں روپے کی املاک اور کاروبار تباہ ہو گیا ‘ایسے میں عالمی برادری متاثرین کی بحالی کیلئے کردار ادا کرے ‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سیلاب میں بارہ لاکھ افراد بری طرح متاثرہوئے جبکہ بحیثیت مجموعی 30لاکھ سے زائد آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ‘کشمیریوں نے ازخود اپنے لوگوں کو ریسکو کیا بھارتی افواج کی سروسز اپنی فورسز اور غیر ملکی سیاحوں کو نکالنے کیلئے صرف کی گئیں انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے آزادکشمیر میں 64سے زائد افراد جاں بحق اور اربوں کا نقصان ہوا لوگوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور بحالی کیلئے عالمی برادری اور حکومت پاکستان بھرپور اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :