آزاد کشمیر میں بر آمدات کے فروغ کیلئے ایکسپورٹ پروسسنگ زون قائم ہو نا چاہئے،سردار مقبول زمان

پیر 22 ستمبر 2014 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) آزاد کشمیر میں بر آمدات کے فروغ کیلئے ایکسپورٹ پروسسنگ زون قائم ہو نا چاہئے ای پی زیڈ نہ ہو نے کے باعث تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔بیرون ممالک پاکستانی و کشمیری مصنوعات پارچہ جات کی طلب ہے مگر ملکی حالات امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کا سامنا ہے سرمایہ کار بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں جس سے ملکی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاک کشمیر بزنس فورم کے صدر سردار مقبول زمان نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ین ہے جرائم نہ ہو نے کے برابر ہے اغواء برائے تاوان کا نام و نشان نہیں ہے پاکستانی تاجر اپنی صنعتیں بنگلہ دیش اور دیگر ممالک منتقل کر نے کے بجائے آزاد کشمیر کا رخ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاک کشمیر بزنس فورم کے پلیٹ فارم سے کوششیں کی جا رہی ہیں کہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو معیشت میں بہتری آئے اور روزگار کے ذرائع میں اضافہ ہو۔

حکومت کی جانب سے صنعتوں کے قیام کے لئے پر کشش مراعات فراہم کی جا رہی ہیں جس میں ٹیکسز کی چھوٹ و دیگرسہولتیں شامل ہیں سردار مقبول زمان نے مزید کہا کہ یہاں فوم ،موٹر سائیکل، پلاسٹک کی اشیا ء ،ماچس کی فیکٹریاں و دیگر صنعتوں کی کامیابی کی ضامن ہیں اے پی زیڈ کے قیام سے تاجروں کا برآمدات کا مسئلہ حل ہو جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کے وفود کے تبادلوں سے تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی اس کے سلسلے میں پاک آزاد کشمیر بزنس فورم نے جامع پلان ترتیب دیا ہے جس کے تحت بہترین رہائشی و دیگر مراعات فراہم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ٹورازم کے لحاظ سے آزاد کشمیر کا محل و قوع بہترین ہے ۔

غیر ملکی سیاحوں کو مزید راغب کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ گزشتہ سال (5) سے زیادہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے یہاں کا وزٹ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :