مقبوضہ کشمیرمیں سیلاب سے 13 ہزار ایکڑ فصلیں تباہ، اربوں کا نقصان،

سیلاب متاثرین تاحال حکومتی امدادکے منتظر،درجنوں گھر تباہ،رابطہ سڑکوں،پلوں کی مرمت نہ ہوسکی

پیر 22 ستمبر 2014 18:43

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) مقبوضہ کشمیر میں سیلاب کے باعث تیرہ ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہونے سے حکومت کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ دوسری جانب سیلاب متاثرین تاحال حکومتی امداد کے منتظر ہیں، سیلاب سے درجنوں گھر مکمل تباہ ہوگئے۔ بے گھر ہونے والے افراد تاحال حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں سیلاب سے دس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ رابطہ سڑکیں اور پلوں کی دوبارہ مرمت نہ ہونے کے باعث خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ زراعت کے حکام نے بتایاکہ سیلاب زدہ وادی کشمیر میں تیرہ ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلوں کی تباہی کے باعث تین ہزار چھ سو چوہتر کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ اونچے درجے کے سیلاب کے باعث مکئی، چاول، دالیں، زعفران، دھان اور سبزیوں کی فصلیں مکمل تباہ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ زرعی زمین کی حفاظت کو یقینی بنانے اور کاشت کاری کے قابل بنانا حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔ اب تک سیلاب کے باعث اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔دوسری جانب سیلاب سے درجنوں گھر مکمل تباہ ہوگئے۔ بے گھر ہونے والے افراد تاحال حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں سیلاب سے دس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ رابطہ سڑکیں اور پلوں کی دوبارہ مرمت نہ ہونے کے باعث خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :