حریت رہنما مسرت عالم بٹ بارہمولہ سب جیل منتقل

بدھ 24 ستمبر 2014 15:58

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماء اور مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کو دو ماہ کے بعد جموں سے سرینگر منتقل کردیا ہے۔ مسرت عالم بٹ کو دو ماہ قبل ان کے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے کے سلسلے میں سٹی پولیس سٹیشن جموں اور بعد میں امپھالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہیں گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر دوبارہ بارہمولہ سب جیل منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ مسرت عالم بٹ کو 2008کے عوامی انتفادہ کے دوران گرفتار کر کے ان پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا گیا تھا ،جس کے بعد سے مسرت عالم بٹ مسلسل غیر قانونی طورپر نظربند ہیں ۔انہیں گزشتہ ماہ عدالتی حکم پر رہا کیا گیا تھا تاہم انہیں رہائی کے فورابعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :