سرینگر کے علاقے بٹہ مالومیں مکان گرنے سے نوجوان جاں بحق ،رام منشی باغ سے3لاشیں برآمد

بدھ 24 ستمبر 2014 15:59

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے علاقے بٹہ مالو میں سیلاب کی وجہ سے ایک مکان گر جانے سے اعجاز احمد میرنامی ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جبکہ رام منشی باغ سے تین لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ریکہ چوک بٹہ مالومیں اعجاز احمد میر اپنے مکان میں موجود تھا اور اچانک مکان منہدم ہوگیا اور وہ ملبے کے نیچے دب گیا۔ دریں اثناء سرینگر کے سیلاب زدہ علاقے رام منشی باغ سے تین لاشیں برآمد ہوئیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔سیلاب سے متاثرہ مکانات گر جانے کا عمل شروع ہوگیا ہے اور جن علاقوں میں پانی کئی روز تک مکانوں میں موجود تھاوہاں مکانات میں بڑے پیمانے پر دراڑیں پڑرہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :