وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا ۔بیگم شمشاد عزیز

ہفتہ 27 ستمبر 2014 17:16

راولاکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی ممبر پیپلز پارٹی کی راہنماء بیگم شمشاد عزیز نے کہا ہے کہ مسلہ کشمیر کا حل استصواب رائے ہے جس کا وعدہ بھارت نے اقوام متحدہ میں کیا تھا ۔بھارت مبقوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے۔وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا ۔

وہ حلقہ نمبر 4پاچھپوٹ کے مقام پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہی تھیں ۔اس موقع پر پونچھ ونگ کے سربراہ پیپلزپارٹی کے راہنماء سردار شوکت محمود ،سردار محمد صادق خان ، اورسردار ارشاد خان نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ سرینگر میں سیلاب سے شدید تباہی ہوئی ہے ۔ اس وقت ہزاروں لوگ سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں لیکن انھیں بچانے کیلئے ہندوستان کوئی اقدامات نہیں اٹھارہا جوعالمی برادری کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیرکے عوام سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں ان کی مدد کیلئے تمام بارڈر کے راستے کھولے جائیں اور ان کی مدد کی جائے ہندوستان نے اس وقت تک مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو متعصبانہ رویہ کے تحت مشکلات سے دوچار کیا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو آزاد کروانے کیلئے اندرونی اور بیرونی سطح پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور کشمیرآزادی کا پیدائشی حق لے کررہیں گے۔

متعلقہ عنوان :