جاتلاں‘ پولیس تھانہ علی بیگ کا منشیات کے خلاف ایکشن ، 260بوتل انگلش شراب برآمد

اتوار 28 ستمبر 2014 15:47

جاتلاں (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 28ستمبر 2014ء) پولیس تھانہ علی بیگ کا منشیات کے خلاف ایکشن ، 260بوتل انگلش شراب برآمد، ڈرائیور گرفتار، دوسرا منشیات فروش فرار، عوام علاقہ کی طرف سے پولیس تھانہ علی بیگ کے انچارج چوہدری مہربان سمیت دیگر عملہ کو خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر کی خصوصی ہدایات پر پولیس تھانہ علی بیگ چوہدری مہربان ، محمد شفیق ، چوہدری حبیب نے دوران چیکنگ کسگمہ تھاتھی کے مقام پر ایک گاڑی کو روکا تو تلاشی کے دوران گاڑی سے 260بوتل شراب برآمد ہوئی جبکہ عادی منشیات فروش گلزار عرف گلو ہوشیاری سے فرار ہو گیا پولیس نے گاڑی نمبری L ,R,K223کو ڈائیور سمیت گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی عوام علاقہ نے پولیس تھانہ علی بیگ کے انچارج چوہدری مہربان سمیت تمام عملہ کی احسن کارگردگی کو سراہا اور ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے علی بیگ تھانہ میں مخلص اور محنتی عملہ تعنیات کر کے عوام علاقہ پر ایک عظیم احسان کیا ہے -

متعلقہ عنوان :