کل کشمیر سالانہ اراکین جنرل کونسل 21نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں ہو گا،ارشد ندیم ایڈووکیٹ

اتوار 28 ستمبر 2014 16:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 28ستمبر 2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں مشاورت کے بعد طے پایا ہے کہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کا کل کشمیر سالانہ اجتماع اراکین جنرل کونسل 21,22,23نومبر2014ء مینار پاکستان کے سائے تلے منعقد ہو گا،ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان ایام میں جماعت اسلامی پاکستان کا اجتماع عام بھی منعقدہو گا اس موقع پر ملکی اور عالمی قائدین شریک ہوں گے،اس موقعے سے استفادہ کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیاہے کہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کا سالانہ اجتماع ارکان بھی وہاں ہو انہوں نے کہا کہ اجتماع عام میں اراکین جنرل کونسل سمیت عام عوام کو بھی لاہور میں اجتماع عام میں شرکت کی دعوت ہے۔

متعلقہ عنوان :