حویلی کے مسائل حل کرنے ،متاثرین بارش کوبا وقار طریقے سے ریلیف پہنچانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، راجہ فیصل ممتاز راٹھور

پیر 29 ستمبر 2014 15:55

کہوٹہ /حویلی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) آزاد کشمیر کے وزیر برقیات راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ضلع حویلی کے مسائل مشکلات حل کرنے اورمتاثرین بارش کوبا وقار طریقے سے ریلیف پہنچانے میں بامقصد کوششیں جاری رکھیں گے وہ حویلی کے دورہ کے پہلے روز بدھال شریف میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرر ہے تھے ۔اس موقع راجہ نسیم راٹھور ، شیخ عارف اور چوہدری محمد عزیز بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہوں انہیں ہر ممکن امداد دینے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں پہنچنے کیلئے این جی اوز اور ضلعی انتظامیہ نے بروقت کارروائی کر کے لوگوں کو مدد فراہم کی ہے اس پر میں انتظامیہ حویلی کو مبارکباد دیتاہوں ۔ انہوں ترقیاتی محکموں کے سربراہان اورانتظامی آفیسران پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام توانائیاں متاثرین کی بحالی پر صرف کریں ۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے مقامی راہنماؤں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی مدد کریں اوران کے مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :