سرینگر، سڑک حادثے میں نوجوان جاں بحق ، والدہ شدید زخمی ،بڈگام سے لاش برآمد کر لی گئی

بدھ 1 اکتوبر 2014 16:32

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) مقبوضہ کشمیر میں سڑک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ والدہ شدید زخمی ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار شاہد اسلام جاں بحق جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہو گئی ۔موٹرسائیکل سوار سرینگر سے بیج بہاڑہ جارہا تھا ۔

(جاری ہے)

زخمی خاتون کو سکمز ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے ۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی گرفتارکرلیا ۔ادھر کولگام میں سڑک کے ایک اور حادثے میں ایک خاتون عورت زخمی ہوگئی۔دریں اثناء بڈگام میں نالہ فیروز پورہ سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے ۔ پولیس کے مطابق تانترے پورہ کے قریب نالہ فیروز پورہ ماگام سے ایک نوجواں کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت سعید قلبی ساکن تانترے پورہ کے طور پر ہوئی ہی۔

متعلقہ عنوان :