آزادکشمیر پولیس کے زیر اہتمام عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق بیداری شعور ،احتیاطی تدابیر بارے واک ،سیمینار کا انعقاد

بدھ 1 اکتوبر 2014 16:33

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) آزادکشمیر پولیس کے زیر اہتمام عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق بیداری شعور اور احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے واک اور سیمینار کا انعقاد، محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام ، وکلاء ، تاجروں ،صحافیوں طلبہ و طالبات ،سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس ملک خدا بخش اعوان نے کہا کہ بے ہنگم ٹریفک کی درستگی کیلئے ہم سب کو اپنی اپنی سطح پر کام کرنا ہو گا سڑک استعمال کرنیوالوں کو تعلیم دینے کی ضرورت ہے33فیصد حادثات سڑکوں کی تباہی کی وجہ سے رونماء ہوتے ہیں آزادکشمیر میں 117قتل کے واقعات ہوئے جبکہ 130افراد ٹریفک حادثات کی نذر ہو چکے ہیں بچے قوم کے معمار ہیں ٹریفک قوانین اور سڑک کے استعمال سے متعلق انکی تعلیم و تربیت انتہائی ضروری ہے آئندہ 15روز میں مظفرآباد کی سڑکوں پر سائن بورڈ اور مارکنگ کر دی جائیگی قانون سب کیلئے برابر ہے کسی کو کوئی رعائیت نہیں ہونی چاہیئے سرکاری ملازمین پر دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں سرکاری ڈرائیوروں ، لاری اڈوں کے ڈرائیوروں ، ٹرانسپورٹروں کیلئے بھی آگاہی سیمینار منعقد کئے جائیں گے ٹریفک مسائل سے نمٹنے کیلئے ٹریفک منیجمنٹ کمیٹی کا قیام عمل میں لا کر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس میں شامل کیا جائے اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں سے ٹریفک کی بہتری کیلئے تجاویز لی جائیں گی عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں پولیس خدمت کا جذبہ لے کر آئی ہے ٹریفک نظام میں جلد بہتری نظر آئے گی سیمینار سے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن، ایس ایس پی مظفرآباد عرفان مسعود کشفی ، سینئر صحافی طارق نقاش ، کوثر رحمان ایڈووکیٹ ، عبدالرزاق خان ، شوکت نواز میر نے بھی خطاب کیا ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن نے کہا کہ مظفرآباد شہر کو چارزون میں تقسیم کر دیا گیا ہے تاجروں اور سرکاری آفیسران سمیت تمام مکتبہ فکر کے پاس ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے جائیں گے ٹریفک منیجمنٹ کیلئے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے مشاورت کے مراحل طے کر نے کے بعد ٹریفک قوانین کا نفاذ کیا جائے گا سمینار کے اختتام پر علی اکبر اعوان سکول سے واک نکالی گئی جسکی قیادت انسپکٹر جنرل پولیس ملک خدا بخش اعوان ، ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمان نے کی واک سپریم کورٹ چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :