آزاد کشمیر کے دیہاتوں میں سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے سڑکوں کی بہتری کے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، چودھری محمد رشید

بدھ 1 اکتوبر 2014 17:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) وزیر تعمیرات عامہ شاہرات چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر بالخصوص حلقہ 6کے دیہاتوں میں سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے سڑکوں کی بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر یونیورسٹی کا جہلم ویلی کیمپس قائم کیا جا رہا ہے ،جبکہ ہٹیاں بالا میں سائنس ماڈل کالج قائم کیا جائے گا لیپہ ٹنل کی تعمیر کے دوران نیلی تا ریشیاں بہترین اور عالمی معیار کے مطابق روڈ تعمیر ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکنیٹ شہیداں یونین کونسل لمنیاں میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کر تے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ حلقہ6کی بلاتخصیص تعمیر و ترقی ان کی اولین ترجیح ہے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے نئے منصوبوں پر پابندی عائد کر دی ہے نرمی ملتے ہی نئے منصوبے رکھے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ جہاں لیپہ کے عوام کو رسل و رسائل کی بہتر سہولت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے لیپہ ٹنل تعمیر کیا جائے گا وہاں کلر کمہار موہری تا نکہ شیخاں 10کلو میٹر ،گڑھی دوپٹہ لواسی تا پٹھیالی ساڑھے 19کلو میٹر بٹلیاں پھگون دوپٹہ تا اورنیاں سراں 10کلو میٹر ،ٹھوٹھہ تاریالی 10کلو میٹر اورکھانڈا بیلہ تا کائی ناڑ 10کلو میٹر پختہ سڑکات ،مجموعی طور پر 60کلو میٹر سڑکات کے ٹھیکے پری کوالیفائیڈ کنٹریکٹر /کمپنیوں کو الاٹ کر دیئے گئے ہیں ان منصوبہ جات پر 60کروڑ روپے سے زائد رقم خربچ ہو گی اور ان منصوبوں کی تعمیر و تکمیل سے نہ صرف لوگوں کو رسل و رسائل کی سہولت میسر آئیں گی بلکہ روزگار پر بھی قابو پایا جا سکے گا قبل ازیں مکنیٹ شہیداں پہنچنے پر وزیر تعمیرات عامہ شاہرات کا شاندا ر استقبال کیا گیا پھولوں کے ہار پہنائے گئے اس موقع پر عوام علاقہ نے چوہدری محمد رشید کو علاقے کی بلاتخصیص تعمیر و ترقی شروع کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :