دی ہیومن واچ کا سیلاب سے متاثرہ 200کشمیری خاندانوں کی کفالت کا اعلان

جمعرات 2 اکتوبر 2014 16:23

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) غیر سرکاری عالمی تنظیم دی ہیومن واچ نے مقبوضہ کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ 200 خاندانوں کی کفالت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم نے اس بات کا اعلان باقاعدہ طور پر پاس کی جانیوالی قرار داد کے ذریعے کیا ہے۔

(جاری ہے)

’ دی ہیومن واچ‘200 خاندانوں کی کفالت کا کام قدرتی آفات کے بعد متاثرین کی امداد کے حوالے سے باقاعدہ طور پر رائج عالمی قوانین کے مطابق انجام دیگی ۔تنظیم اس حوالے سے موجود بین اقوامی قانون کے تحت امداد اکٹھا کریگی جس کیلئے ایک ٹیم میں تشکیل دی گئی ہے۔متاثرین سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے بھی علیحدہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :