محکمہ تعمیر تعلیم آزاد کشمیر کے درجنوں ورک چارج ملازمین چار ماہ سے تنخواہ سے محروم

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 14:46

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء) محکمہ تعمیرات تعلیم آزادکشمیرکے درجنوں ورک چارج ملازمین چارماہ سے تنخواہ سے محروم ‘ عیدالضحیٰ کے موقع پر بھی ایکسین تعلیم کی ہدایت کے باوجود ناتجربہ کار اکاؤٹنٹ تنخواہ ادا نہ کرسکا ‘ ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی ‘ عید کے بعد متاثرہ ملازمین کااحتجاج کرنے کافیصلہ ‘ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعمیرات تعلیم کے ورک چارج درجنوں ملازمین کوگزشتہ چارماہ سے تنخواہ ادانہیں کی گئی عید کے موقع پر ورک چارج ملازمین کوبغیرتنخواہ کے گھربھیج دیاگیا ایکسین تعلیم نے واضح ہدایت کررکھی تھی کہ ورک چارج ملازمین کوعید پرتنخواہ ادا کی جائے گی ‘مگرنااہل ناتجربہ کاراکاؤنٹنٹ بشارت نے جان بوجھ کر ورک چارج ملازمین کوٹرخادیا ‘ بشارت نے چھوٹے ملازمین سے تنخواہ کے نام پر بھتہ لینا معمول بنارکھاہے متاثرہ ملازمین نے ناظم اعلیٰ حسابات سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ اکاؤنٹنٹ کوتبدیل کیاجائے اگرایسا نہ ہوا توعید کے بعد شدید احتجاج پرمجبورہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :