تعمیروترقی پیپلزپارٹی کاخاصہ رہاہے،پاکستان ہویاآزادکشمیرجمہوری اقداراورروایات پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہی قائم دائم ہیں،محمدالیاس چوہدری

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 17:07

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء) آزادجموں وکشمیرحکومت کے مشیروامیدواراسمبلی حلقہ 1محمدالیاس چوہدری نے کہاہے کہ تعمیروترقی پیپلزپارٹی کاخاصہ رہاہے،پاکستان ہویاآزادکشمیرجمہوری اقداراورروایات پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہی قائم دائم ہیں ہردورمیںآ مریت اورآمریت کی پیداوارلیڈروں نے پیپلزپارٹی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالیں لیکن پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنی جانوں کانذرانہ دے کرملک اورقوم کے بہترمستقبل کیلئے کبھی غاصب قوتوں کے سامنے سرنہیں جھکایاہردورمیں سازشیں کی گئیں ہمارے وزراء کرام پراوروزراء اعظم پرجھوٹے مقدمات قائم کیے گئے لیکن کبھی بھی آئین اورقانون ہاتھ سے نہیں چھوڑا،ان خیالات کااظہارانہوں نے پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاؤس میں ملنے والے مختلف عوامی وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حلقہ ایک میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ہردورمیں استحصال کیاگیاپی پی کارکنوں کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں میرٹ پرہوتے ہوئے بھی پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنوں اورخاندانوں کوسزادی گئی لیکن اب کسی صورت ایسا نہیں ہوگاماضی کی تمام روایات کوترک کرتے ہوئے سیاسی وضع داری کاپاس رکھتے ہوئے آگے بڑھنامیرامنشورہے قبائلی سیاسی نظام نے ملک کی سیاست کااکھاڑہ بناڈالاآج نظریات مضبوط ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دیتے قبائل مضبوط ہورہے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب کی بات کی،مزدورکسان کی بات کی پسے ہوئے طبقات کی بات ،متوسط طبقات کے حقوق کی بات کی انہوں نے کہاکہ ملک کے غریب عوام کی بہتری اورخوشحالی کے لیے اسی نظریے پرآج بھی کاربندہوں انہوں نے کہاکہ سیاست میں کبھی بھی مخالفت برائے مخالفت نہیں کی اپنے ہوں یابیگانے سیاسی رواداری اوروضع داری کاقائل رہاہوںآ ج پاکستان پیپلزپارٹی کی تین سالہ کارکردگی عوام پرعیاں ہے جہاں بھی دیکھیں تعمیروترقی کے بڑے منصوبے عوامی حکومت کی مقبولیت کامنہ بولتاثبوت ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کاکارکن ہوں اورمیںآ پ کارکنوں کابھائی ہوں میںآ پ کے مسائل سے آگاہ ہوں اورپوری کوشش کررہاہوں کہ آپ کے مسائل آپ کی دہلیزپرحل کرسکوں پاکستان پیپلزپارٹی غریب،مزدور،کسان اورپسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت ہے پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کوشعور دیااورعام آدمی کوبھی اس کی اہمیت کااحساس دلایابہت سی طاقتوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کوختم کرنے کی کوشش کی وہ خودتومٹ گئے مگرپاکستان پیپلزپارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔

متعلقہ عنوان :