عیدالاضحی ہمیں قربانیوں اور ایثار کے جذبوں سے سرشار کرتی ہے،سید سرفراز گیلانی

عید کے موقع پر آپس میں ملنے سے خوشیوں کے جذبات میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے ،رہنماء (ن) لیگ آزاد کشمیر

اتوار 5 اکتوبر 2014 15:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 5اکتوبر 2014ء) عیدالاضحی ہمیں قربانیوں اور ایثار کے جذبوں سے سرشار کرتی ہے ۔ یہ بات ن لیگ کے نظریاتی رہنماء پیرسید سرفراز گیلانی نے اپنے بیان میں کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عیدالاضحی کو جب مسلمان آپس میں ملتے ہیں خوشیوں کے جذبات میں خاطرخواہ اضافہ ہوتاہے  انہوں نے کہاکہ عید قربان وہ دن ہے اس دن اپنے مسلمانوں بھائیوں جومعذور ہوں یاقدرتی آفات سماوی کاشکار ہوں سے ملنے سے اظہاریکجہتی کادرس ملتا ہے  انہوں نے کہاکہ متاثرین سیلاب اس وقت بے یارومدد گار پڑے ہیں ، عیدالاضحی کو متاثرین سیلاب کیساتھ اظہاریکجہتی سے منایاجائے کیونکہ تکلیف جسم کے کسی ایک حصہ جبکہ تکلیف پورے جسم کوپہنچتی ہے اسی طرح مسلمان بھی مسلمان کی تکلیف برداشت نہیں کرسکتا  انہوں نے کہاکہ عیدالاضحی کے موقع پر مسلمانوں کو اپنی جانب سے عید کاسلام پیش کرتاہوں۔

متعلقہ عنوان :