مظفر آباد، شہداء زلزلہ کی یاد میں دعائیہ تقریب میں ایم کیو ایم کی جانب سے طاہرکھوکھر کی خصوصی شرکت

بدھ 8 اکتوبر 2014 17:37

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔8 اکتوبر 2014ء) شہداء زلزلہ کی یاد میں دعائیہ تقریب میں ایم کیو ایم کی جانب سے طاہرکھوکھر کی خصوصی شرکت ‘ گزشتہ روز یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈروزیرٹرانسپورٹ و کوآپریٹو طاہرکھوکھر نے بھی شرکت کی ‘ انہوں نے یاد گار پر قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اس موقع پر دیگر وزراء بھی موجود تھے اور انہوں نے زلزلہ زدگان کیلئے ایم کیو ایم اور کے کے ایف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ متاثرین زلزلہ کی بحالی کیلئے کے کے ایف کی خدمات تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :