کوٹلی میں شہداء زلزلہ کی یاد میں تقریب کا انعقاد

آزاد کشمیر میں آج بھی زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، سعودی عرب، ترکی نے کھل کر مدد کی، تعمیراتی منصوبوں پر کام جاری ہے ،ملک محمد نواز خان سابق سینئر وزیر

بدھ 8 اکتوبر 2014 17:37

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔8 اکتوبر 2014ء) ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام کوٹلی میں بھی شہداء زلزلہ کی یادمیں تقریب کاانعقادہوا،بلدیہ ہال کوتلی میں منعقدہونے والی تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنرچوہدری شوکت علی نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق سینئروزیرملک محمدنوازخان تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجدحسین نے سرانجام دیئے، تقریب سے مہمان خصوصی وصدرتقریب کے علاوہ ایڈمنسٹریٹربلدیہ چوہدری محمدالیاس،صدرتاجران ملک محمدیعقوب،نصیرراٹھور،لیاقت حسین مغل ایڈووکیٹ،سیداکرم شاہین،ملک قیوم،شعیب جنجوعہ، عبدالحمیدچوہدری ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

سابق سینئروزیرملک محمدنوازخان نے اپنے خطاب میں کہاکہ 8اکتوبر2005کوہونے والے زلزلہ میںآ زادکشمیرسمیت مانسہرہ وبالاکوٹ کے اندربھی حتٰی کے مقبوضہ کشمیرمیں بھی تباہی ہوئی جس میں لاکھوں انسان شہیدہونے کے ساتھ ساتھ بے گھرہوئے ،مکانات تباہ وبربادہوئے ساراکشمیراجڑگیالیکن اس وقت پاکستانی عوام اورسیاسی قیادت نے پہلے کشمیرکی طرف توجہ دی این جی اوزاورعالمی برادری نے بھی ہماری بھرپورمددکی اورہم مصیبت کی گھڑی سے نکلنے میں کسی حد تک کامیاب ہوئے آج بھی آزادکشمیرکے زلزلہ کے متاثرہ علاقوں میں ریسکیوآپریشن جاری ہے تعمیرنووبحالی کے عمل کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں،زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں سعودی عرب اورترکی نے ہماری کھل کرمددکی زلزلہ سے آزادکشمیر کاسارانقشہ تبدیل ہوگیاتعمیروترقی کاعمل متاثرہوا،آج آزادکشمیرکے اندرزلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں زندگی رواں دواں ہے تعمیراتی منصوبوں پرکام بھی جاری ہے انہوں نے کہاکہ زلزلہ سے وسیع پیمانے پرتباہی پھیلی لوگوں کے پیارے ان سے جداہوئے آج بھی کئی لاشیں ملبے تلے دبی ہیں لوگ آج بھی اپنے پیاروں کویادکرکے رورہے ہیں،صدرتقریب ڈپٹی کمشنرچوہدری شوکت علی نے کہاکہ آج آزادکشمیرکی عوام زلزلہ کے شہداء کی نویں برسی منارہی ہے زلزلہ ایک قدرتی آفت تھی جس کے آگے انسان بے بس تھے زلزلہ نے پورے آزادکشمیر کے گلستان کواجاڑدیاہنستے کھیلتے گھرآنافاناماتم کدہ بن گئے گھربار،سرکاری املاک تباہ بربادہوئیں سڑکیں اورپل ختم ہوئے انفراسٹرکچرتباہ ہوگیالاکھوں انسان شہیدہوئے مگر2005کے زلزلہ کے فورا بعدعالمی برادری ،پاکستان کی حکومت،پاک فوج ،این جی اوزاورپاکستانی کی تمام سیاسی جماعتیں اوراس کی قیادت نے آزادکشمیرکی طرف توجہ دے کرہمیں مصیبت کی گھڑی سے نکالاانہوں نے کہاکہ مظفرآبادمیں وسیع پیمانے پرتباہی پھیلی باغ اورراولاکوٹ بھی متاثرہوئے مگروہاں عالمی ڈونرزکے تعاون سے تعمیروترقی کاعمل جاری ہے لاتعدادمنصوبے مکمل ہوچکے ہیں دیگربھی مکمل ہونگے انہوں نے کہاکہ ہماری دعاہے کہ شہداء زلزلہ کے مرحومین کے اللہ تعالیٰ درجات بلندکرے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔

متعلقہ عنوان :