مظفرآباد‘کھل گلی تا آٹھشال 3کروڑ 50لاکھ سڑک کا منصوبہ ناقص تعمیر کی وجہ سے کرپشن کی نذر

جمعرات 9 اکتوبر 2014 15:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) ٹھیکیدار اور محکمہ شاہرات کی ملی بھگت ،کھل گلی تا آٹھشال 3کروڑ 50لاکھ سڑک کا منصوبہ ناقص تعمیر کی وجہ سے کرپشن کی نذر ،عوام علاقہ کا احتجاج بھی بے سود اعلیٰ حکام نے کوئی نوٹس نہ لیا تفصیلات کے مطابق سٹی مظفرٓباد سے ملحقہ یونین کونسل گوجرہ میں کھل گلی تا آٹھشال سڑک پر 8ماہ قبل کام کا آغاز ہوات تھا ٹھیکیدارن نے کام سے قبل ہی کٹنگ کے نام پر محمہ سے لاکھوں روپے وصول کر لئے تھے سڑک کی دیوار میں اور پلیاں کچے ملبے پر لگائی گئیں جو سڑک پر ٹریفک چلنے سے قبل ہی زمین بوس ہوگئی ہیں پنچ جانے والی دیواریں بھی ناقص میٹریل کے باعث ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں جو گاڑیوں کا بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں اہل علاقہ کے نمائندوں محمد رمیض ،وقاض اور عبدالخالق کے مطابق ناقص تعمیر کے حوالہ سے ٹھیکیدار اور سٹیر ایس ڈی اور ایکسئین کو آگاہ کیا لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی اہل علاقہ نے وزارت شاہرات ،چیف سیکر ٹری ،سیکر ٹری شاہرات اور چیف انجینئر شاہر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ناقص تعمیر کا نوٹس لیں ناقص کا کی درستگی کو یقینی بنائیں اور محکمہ کے ملوث ذمہ داران کے خلاف کاروائی کریں بصورت دیگر ہم شدید احتجاج پر مجبور ہو ں گے ۔

متعلقہ عنوان :