ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کیخلاف حکومت آزاد کشمیر کی اپیل پر میرپور کچہری سے احتجاجی جلوس نکالا جائیگا

جمعرات 9 اکتوبر 2014 16:13

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد طارق نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کی اپیل پر بھارتی افواج کی طرف سے پاکستان کی ورکنگ باؤنڈری اور سیز فائر لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے خلاف ضلع میرپور میں10 اکتوبر کو صبح ساڑھے دس بجے احاطہ کچہری سے یوم سیاہ کے سلسلہ میں احتجاجی جلوس نکالا جائے گا اور احتجاجی جلسہ منعقد ہو گا جس میں تمام سیاسی و سماجی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں ، سرکاری ملازمین کی جریدہ و غیر جریدہ تنظیموں ، انجمن تاجراں ، چیمبر آف کامراس اینڈ انڈسٹری سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد طارق نے اہلیان میرپور سے اپیل کی ہے ک وہ بھارت کے خلاف یوم سیاہ کے احتجاجی جلوس و جلسہ میں اپنی بھر پور شرکت کا یقینی بنائیں تاکہ دنیا کے سامنے بھارت کا مکرو چہرہ بے نقاب کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :