بیرون ملک مقیم کشمیری سیلاب زدگان کی بھرپور مددکرنا چاہتے ہیں ‘یاسین ملک
جمعہ 10 اکتوبر 2014 17:50
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔0 1اکتوبر 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں آباد کشمیری موجودہ تباہ کن صورت حال میں سیلاب سے متاثر لوگوں کی بھرپور مدد کرناچاہتے ہیں اورضرورت اس امر کی ہے کہ یہ امداد ہر متاثرہ شخص تک پہنچ سکے ۔ محمد یاسین ملک نے اندرا نگر، سونہ وار،شیو پور ہ اور سرینگر کے سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں کمبل، گرم کپڑے، چاول، آٹا، اناج، دالیں، دودھ، پینے کا صاف پانی، ادویات، بسکٹ، کھانا پکانے کے تیل اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا۔
اس موقع پر متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یرون ملک مقیم کشمیریوں کو سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو اختیار کرنا چاہیے اور انہیں متاثرین کو اپنے گھروں کی تعمیر میں بھی مدد کرنی چاہیے ۔(جاری ہے)
یاسین ملک نے کہا کہ عالم انسانیت جس کی قیادت اقوام متحدہ کرتا ہے کا وطیرہ ہے کہ جب بھی کہیں اس قسم کی قدرتی آفات آتی ہے تو متاثرہ لوگوں کی مدد اور بحالی کا کام کیا جاتا ہے لیکن کشمیری اس ضمن میں بھی انتہائی بدقسمت ہیں کیونکہ ایک متنازعہ خطہ ہونے کے سبب ہمیں مروجہ عالمی امداد سے بھی محروم رکھا جارہاہے۔
انہوں نے کہاکہ سیلاب کے بعد سے ابتک کشمیریوں نے اپنی مدد آپ کے جذبے کے تحت لاکھوں لوگوں کو نہ صرف بچایا ہے بلکہ انہیں خوراک بھی فراہم تاہم انہوں نے کہاکہ اب تعمیر نو کا کٹھن مرحلہ آگیا ہے جسے عالمی برادری کی مدد کے بغیر مکمل نہیں کیا جاسکتا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.