بیرون ملک مقیم کشمیری سیلاب زدگان کی بھرپور مددکرنا چاہتے ہیں ‘یاسین ملک

جمعہ 10 اکتوبر 2014 17:51

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔0 1اکتوبر 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں آباد کشمیری موجودہ تباہ کن صورت حال میں سیلاب سے متاثر لوگوں کی بھرپور مدد کرناچاہتے ہیں اورضرورت اس امر کی ہے کہ یہ امداد ہر متاثرہ شخص تک پہنچ سکے ۔ محمد یاسین ملک نے اندرا نگر، سونہ وار،شیو پور ہ اور سرینگر کے سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں کمبل، گرم کپڑے، چاول، آٹا، اناج، دالیں، دودھ، پینے کا صاف پانی، ادویات، بسکٹ، کھانا پکانے کے تیل اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا۔

اس موقع پر متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یرون ملک مقیم کشمیریوں کو سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو اختیار کرنا چاہیے اور انہیں متاثرین کو اپنے گھروں کی تعمیر میں بھی مدد کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

یاسین ملک نے کہا کہ عالم انسانیت جس کی قیادت اقوام متحدہ کرتا ہے کا وطیرہ ہے کہ جب بھی کہیں اس قسم کی قدرتی آفات آتی ہے تو متاثرہ لوگوں کی مدد اور بحالی کا کام کیا جاتا ہے لیکن کشمیری اس ضمن میں بھی انتہائی بدقسمت ہیں کیونکہ ایک متنازعہ خطہ ہونے کے سبب ہمیں مروجہ عالمی امداد سے بھی محروم رکھا جارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ سیلاب کے بعد سے ابتک کشمیریوں نے اپنی مدد آپ کے جذبے کے تحت لاکھوں لوگوں کو نہ صرف بچایا ہے بلکہ انہیں خوراک بھی فراہم تاہم انہوں نے کہاکہ اب تعمیر نو کا کٹھن مرحلہ آگیا ہے جسے عالمی برادری کی مدد کے بغیر مکمل نہیں کیا جاسکتا ۔

متعلقہ عنوان :