پروفیسر خان زمان مرزا تحریک آزادی کشمیر کا قیمتی اثاثہ اور ورثے ہیں‘پروفیسر نذیر حسین چوہدری تحریک پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے تاریخ ساز خدمات سر انجام دیں

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 12:49

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔1 1اکتوبر 2014ء) گورنمنٹ کالج میرپور کے پرنسپل ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر نذر حسین چوہدری نے کہا ہے کہ پروفیسر خان زمان مرزا تحریک آزادی کشمیر کا قیمتی اثاثہ اور ورثے ہیں ان کی تاریخی کتب اور مکالہ جات نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں ریاست جموں کشمیر کی تاریخی درسگاہ گورنمنٹ کالج میرپور کو یہ اعزاز جاتا ہے کہ پروفیسر خان زمان مرزا نے شعبہ تاریخ کے سربراہ کی حیثیت سے تحریک پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے تاریخ ساز خدمات سر انجام دی جب بھی اس عظیم درسگاہ کی تاریخ مرتب کی جائے گی تو پروفیسر خان زمان مغفور کا نام سرفہرست سنہری حروف میں لکھا جائے گا پروفیسر مرزا مرحوم نے گورنمنٹ کالج میرپور انسٹیٹیوٹ آف کشمیر سٹڈیز آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور سیکرٹری حکومت جیسے اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز رہے ۔

(جاری ہے)

پروفیسر خان زمان مرزا کے قلم کی کاٹھ نے وہ کچھ کر دکھایا جو مقبوضہ کشمیر میں قابض آٹھ لاکھ افواج اور اربوں روپے کا اسلحہ بارود بھی نہیں کر سکا ۔ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج میرپور کے پرنسپل ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر نذر حسین چوہدری نے تحریک آزادی کشمیر کے نامور مجاہد دانشور پروفیسر خان زمان مرزا مرحوم کی یاد میں منعقدہ قومی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب سے پروفیسر سردار حفیظ اللہ خان ،سینئر صحافی سابق پریس سیکرٹری صدر آزادکشمیر راجہ حبیب اللہ خان ،جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین ہمایوں زمان مرزا نے خطاب کیا ۔ تقریب میں وائس پرنسپل پروفیسر ملک طفیل ،پروفیسر چوہدری ظفر اقبال ،پروفیسر خالد حسین چوہدری ،پروفیسرمنیر مغل ،پروفیسر اکبر فیروز ،پروفیسر چوہدری سرفراز علی ،پروفیسر محمد چوہدری مقصود ،پروفیسر سردار رب نواز خان ،پروفیسر عبدالستار کھوکھر ،پروفیسر راجہ نثار احمد خان اور پروفیسر جاوید اقبال چوہدری گورنمنٹ کالج میرپور کے دیگر شعبہ جات کے سربراہان ،پروفیسر صاحبان اور طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

پرنسپل پروفیسر نذر حسین چوہدری نے پروفیسر خان زمان مرزا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسلمہ حقیت ہے کہ دنیا فانی ہے ہر ایک انسان نے جانا ہے مگر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دنیا سے جانے کے بعد بھی زندگی کے قدم بہ قدم یاد رہتے ہیں اپنے کارہائے نمایاں او ر خدمات کی صورت میں وہ ہمیشہ زندہ وجاوید رہتے ہیں ایسی قدآور شخصیات میں سے ایک ہمہ جہت شخصیت ریاست جموں کشمیر کے نامور دانشور مفکر پروفیسر خان زمان مرزامرحوم بھی تھے جو دنیا سے جانے کے بعد بھی آج بھی ہماری یادوں میں زندہ وجاوید ہیں جناب پروفیسر خان زمان مرزا کی بے شمار خدمات ہیں ہمارا دل یہ تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں کہ وہ دنیا میں نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پروفیسر خان زمان مرزا نے کشمیر لبریشن سیل کے سیکرٹری اور انسٹی ٹیوٹ آف کشمیر سٹڈیز کے سربراہ کی حیثیت سے تحریک آزادی کشمیر اور تحریک پاکستان کے لیے گراں قدر اور ناقابل فراموش کام کیا غیر فعال کشمیر لبریشن سیل کو پروفیسر خان زمان مرزا جیسے مفکر اعلیٰ پائے کے منتظم اور مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں مرحوم مرزا صاحب کا بڑا تاریخی کرادر ہے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ حبیب اللہ خان ے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے دونوں جانب ملکی اور بین الاقوامی سطح پر جو شہرت ،عزت اور اعلیٰ مقام پروفیسر خان زمان مرزا مرحوم کو نصیب ہوا یہی وجہ ہے کہ آج14برس گزر جانے کے باوجود ہزاروں شاگرد ان کی خدمات کا ہر جگہ پر اعتراف کر رہے ہیں ۔آزادکشمیر یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف سٹڈیز کا ادارہ ان کی زندگی کا بڑا کارنامہ ہے طویل عرصہ تک علم کی روشنی سے نئی نسل کو روشناس کرانے کے لیے دن رات انتھک محنت کی 32 سے زائد تاریخی کتابیں لکھ کر اپنے ورثے میں چھوڑیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر خان زمان مرزا مرحوم کہا کہ مجھے اپنے نامور اور بہادر والد گرامی پر ہمیشہ فخر اور ناز رہے گا کہ اپنی ساری زندگی بڑے سے بڑے حکمرانوں کے سامنے سینہ تان کر جرات مندی کے ساتھ مقابلہ کیا ۔والد محترم اپنے دشمن کے سامنے دو دھاری تلوارثابت ہوئے اپنے مقدس قلم کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دیا تحریر اور تقریر کے ذریعے حکمرانوں اور ارباب اقتدار کا بڑی جرات کے ساتھ مقابلہ کیا ۔

یہی وجہ ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کے دونوں جانب پروفیسر خان زمان مرزا مرحوم کو انتہائی عقیدت اور اخترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔تقریب کے اختتام پر پروفیسر چوہدری محمد حسین نے پروفیسر خان زمان مرزا مرحوم کی آخرت میں بلندی درجات تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی ،پاکستانی کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :