دنیا کی کوئی طاقت پاک فوج کے جوانوں اور پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتی ‘چوہدری جاوید اقبال

کشمیری پاک فوج کے ساتھ مل کر ایک ساتھ کھڑے ہو کر بھارتی افواج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 12:51

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔1 1اکتوبر 2014ء) صدر چیمبر آف کامرس آزاد جموں وکشمیر چوہدری جاوید اقبال ، مرکزی انجمن تاجراں جاوید گروپ کے سیکرٹری جنرل شوکت محمود چوہدری نے اخباری بیان میں عید الاضحی کے مبارک موقع پر بھارت کی افواج کی طرف سے ناروال ، سیالکوٹ کے بارڈروں اور آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر وحشیانہ گولہ باری و بربریت کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی ، بھارت سرکار کی طرف سے اس طرح کی بزدلانہ و مکارانہ ، سفاکانہ ظلم و بربریت سے پاکستان کے بارڈروں اور لائن آف کنٹرول آزاد کشمیر کے قریب رہنے والے رہائشیوں کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے وہ پاک فوج کے ساتھ مل کر ایک ساتھ کھڑے ہو کر بھارتی افواج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

پاک فوج کے جوان بہت بہادر نڈر اور جرات مند ہیں وہ مکار دشمن بھارت کی وحشیانہ گولہ باری کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں اور دیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی قوم و آزاد کشمیر میں بسنے والی کشمیری قوم پاک فوج کیساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔ دنیا کی کوئی طاقت پاک فوج کے جوانوں اور پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان جب کفر کیخلاف جنگ لڑتا ہے تو اس کا جذبہ یہ ہوتا ہے کہ وہ مکار دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرئیگا۔

جس ملک کے فوجی جوان اپنے ملک کے دفاع کیلئے اپنے جسموں کے ساتھ بم باندھ کر جام شہادت نوش کر کے ملکی سرحدوں کا دفاع کرتے ہیں ان کو زیر کرنا بھارت کیلئے بہت مشکل کام ۔ بھارت جان لے جب پاکستانی فوج کے جوانوں نے اپنی توپوں کے منہ کھول دئیے تو پھر بھارتی فوج منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیگی ۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلمانوں کا اسلامی تہوار عیدالفطر ، عیدالاضحی ، جشن عید میلاد النبی کو بھارت کی طرف سے مکارانہ ، بزدلانہ وحشیانہ ظلم و بربریت پاکستانی بارڈروں ، لائن آف کنٹرول آزاد کشمیر ، مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں پر گولیاں برسائی جاتی ہیں بھارت جان لے اس طرح نہ ہی پاکستانی قوم ڈرتی ہے نہ ہی آزاد کشمیر کے عوام اور نہ ہی مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی آزادی کی تحریک کو ختم کیا جاسکتا ہے آزاد ی کی تحریک کی خاطر کشمیری قوم لازوال قربانیاں دے رہی ہے ایک وقت آئیگا کہ وہ بھارتی حکمرانوں تم سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ، یورپ، اسلامی ممالک ، اقوام م متحدہ بھارتی حکمرانوں کو پابند کریں کہ وہ اس طرح کی کارروائیاں اور بارڈروں پر بلا جواز گولہ باری بند کرئے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری قوم کو حق خود ارادیت دے تاکہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ خود کر سکیں یہ کشمیریوں کابنیادی حق ہے ۔ کشمیری قوم بھارتی گولہ باری ظلم ، جابر بربریت پر کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے حق سے دستبردار نہی ہونگے ۔

چوہدری جاوید اقبال شوکت محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیری قوم اور خاص کر میرپور کی تمام تاجر برادری پاک فوج و پاکستانی قوم کو یقین دلاتی ہے کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہو کر بھارت جیسے مکار دشمن کا مقابلہ کرینگے ۔ پاک فوج کے جوانوں کی شہادتوں پر ان کو سلام پیش کرتے ہیں ان کے نیک جذبہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے تمام پاکستانی سیاستدانوں سے اپیل کی کہ وہ مکار دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :