دھرنوں کے باعث پاکستان کی سیاست کارخ بدل گیاہے  جاوید اقبال بڈھانوی

پی پی پی اپنے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں منظم ہوکرآگے بڑھ رہی ہے  خطاب

اتوار 12 اکتوبر 2014 16:48

کھوئیرٹہ/نکیال(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔2 1اکتوبر 2014ء) آزادکشمیرکے وزیرخوراک جاویداقبال بڈھانوی نے کہاہے کہ دھرنوں کے باعث پاکستان کی سیاست کارخ بدل گیاہے ن لیگ دفاعی پوزیشن پرچلی گئی ہے جبکہ پی پی پی اپنے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں منظم ہوکرآگے بڑھ رہی ہے اٹھارہ اکتوبرمزارقائد کراچی پرقائدانقلاب چیئرمین بلاول بھٹوکاجلسہ بھٹوز مخالف قوتوں کے لیے سیاسی موت کاپیغام ہوگا نکیال میں برادری ازم کاخاتمہ کیاسردارسکندرحیات خان بزرگ سیاستدان ہیں ان کااحترام کرتاہوں مگران کی پالیسیوں سے اختلاف ہماراسیاسی حق ہے معطلیوں اوربرطرفیوں کی سیاست نہیں کرتامگراب مجبورہوکرکہہ رہاہوں کہ جوسرکاری ملازمین عوام اورغریب لوگوں کے کام نہیں کرتے انہیں راہ راست پرلانے کے لیے جوچاہیں کریں سکاٹ لینڈاورمشرقی تیمور کی طرز پرکشمیری رائے شماری کرائی جائے پاک فوج کوخراج تحسین پیش کرتاہوں سرحدوں کی حفاظت،سیلاب،زلزلہ اوردہشت گردی کی تباہ کاریوں میں فوجی جوان لازوال کرداراداکررہے ہیں بھارت فائرنگ کاسلسلہ بندکرے اگلادوربھی پی پی پی کاہوگاان خیالات کااظہارانہوں نے یونین کونسل کریلہ مجہان کے موضع چھیچھڑ کے گاؤں سڑک کاسنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاحضرت باجی میاں محمدقاسم صاحب بھی وزیرحکومت کے ہمراہ سڑک کاسنگ بنیادرکھااس سے قبل سپلائی بازار سے وزیرحکومت اورباجی قاسم صاحب کوبڑے جلوس کے ہمراہ چھیچھڑ کے مقام پرلایاگیاجلسہ کی صدارت چوہدری اکبرآف یوکے نے کی جلسہ سے حاجی اظہر،کوآرڈنیٹرخورشیدایڈووکیٹ،سردارخوشحال،سردارشکیل،سردارواحد،علامہ فیض احمدصدیقی،خالدرضا(سٹیج سیکرٹری)چوہدری اسلم،خلیل انجم،متحدہ عرب امارات اسحاق بدر،شیخ تاج،سیدقاسم شاہ،چیئرمین قربان گیائیں،صدرپی وائی اوسردارآصف کریلوی،عابدچوہان،وحیدسرور،آزاداحمد،سرداراسحاق بادل،غلام حسین بڈھانوی کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

وزیرحکومت نے کہاکہ چھیچھڑ کے لوگوں کانصف صدی کامطالبہ پوراکیاباقی وعدے بھی پورے کرونگاانہوں نے کہاکہ نکیال میں جبرکے خلاف مقابلہ کے پیچھے طویل ترین جدوجہدہے مولانالعل بانیاں،چوہدری غلام احمدرضا،ملک میرزمان،سردارخضرحیات،چوہدری شیرعالم،رفیق اولوی،رفیق شاہین سمیت دیگرشخصیات نے نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہدکی انہوں نے کہاکہ جاویدبڈھانوی عوام کے بغیرکچھ بھی نہیں تنقیدکواپنی رہنمائی کے طورپرلیتاہوں ہم عوام کے خادم ہیں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید،سینئروزیر چوہدری محمدیٰسین،وزیرتعلیم کالجزمحمدمطلوب انقلابی کامشکورہوں جومیرااوراس حلقہ کاخیال رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ پرچی کے زریعے انتقام سخت ہوتاہے حلقہ کے لیے کوئی ناگزیرنہیں اگرمیں کام نہیں کرونگاتو عوام پرچی کے ذریعے کوئی دوسرالے آئینگے انہوں نے کہاکہ قربانی بھٹوشہیداوربے نظیربھٹوشہید نے دی ،کریم،شمیم،عثمان غنی،ادریس بیگ،رزاق چھرنا،نجیب احمدنے دی انہوں نے کہاکہ بلاول نوجوانوں کاقائدہے اٹھارہ اکتوبرکے جلسہ میں آزادکشمیرسے جیالے بھرپوراندازمیں شرکت کرینگے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکے کشمیربارے بیانات نے بھارت کی نیندیں حرام کردیں جس کے بعدبلاول بھٹوکے بیانات سے خوفزدہ ہوکر بھارت نے ہماری سرحدوں پر گولہ باری شروع کردی ہے انہوں نے کہاکہ نکیال کے جیالے اپنے مورچوں پرڈٹے رہیں2016کے انتخابات میں بھی پی پی پی آزادکشمیرمیں کامیابی حاصل کریگی۔

متعلقہ عنوان :