سری نگر مظفرآباد تجارت بارہ روزہ تعطل کے بعد بحال ہو گئی

منگل 14 اکتوبر 2014 17:11

چناری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دھمکیوں کے ساتھ دو طرفہ بس سروس کے بعد سری نگر مظفرآباد تجارت بارہ روزہ تعطل کے بعد بحال ہو گئی لائن آف کنٹرول کو ملانے والے امن برج سے33 مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی دو طرفہ تجارت آج بدھ کل جمعرات اور پرسوں جمعہ کے روز بھی جاری رہے گی تفصیلات کے مطابق منگل کے روز دو طرفہ تجارت 12 روزہ تعطل کے بعد بحال ہو گئی ہے آزاد کشمیر سے صرف ایک ہی مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گیا جبکہ مقبوضہ وادی سے 32 مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے دو طرفہ تجارت آج کل اور پرسوں بھی جاری رہے گی دو طرفہ تجارت میں بھاری خسارے کے باعث آزاد کشمیر سے جانے والے مال بردار ٹرکوں کی بڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے اگر دونوں ممالک نے تاجروں کی مشاورت سے تجارتی لسٹ میں اضعافہ نہ کیا تو دو طرفہ تجارت کے بند ہونے کے 100% امکانات ہیں

متعلقہ عنوان :