مظفر آباد ، ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ، 15زخمی ، 6کی حالت تشویشناک

منگل 14 اکتوبر 2014 17:17

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) سڑکوں کی خاستہ خالی لاہور سے مظفر آباد آتے ہوئے مسافر بس کولیاں کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی شہ زور سے ٹکرا گئی ، ایک شخص جاں بحق پندرہ زخمی ، چھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ، شاہراہ راولپنڈی بند ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور سے مظفر آباد آنے والی مسافر کی تھانہ کولیاں کے مقام پر اچانک ہی مخالف سمت سے آنے والی شاہ زور کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق پندرہ افراد زخمی جن میں خواتین بھی شامل ہیں چھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن کو امبور ایمز اور سی ایم ایچ مظفر آباد منتقل کردیا گیا ہے گاڑیوں کے تصادم سے شہراہ راولپنڈی بند ہوگئی سینکڑوں گاڑیاں ٹریفک میں پھنسے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

متعلقہ عنوان :