جیالے سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے 18 اکتوبر کو بلاول بھٹو کا تاریخی استقبال کرینگے، شاہین کوثر ڈار

بدھ 15 اکتوبر 2014 16:12

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) ڈپٹی سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہین کوثر ڈار نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے جیالے اپنی سابقہ روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے 18 اکتوبر کو بلاول بھٹو ذرداری چیئرمین پیپلزپارٹی کا تاریخ ساز استقبال کریں گے ۔ آزاد کشمیرسے ہزاروں جیالے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں کراچی پہنچ کر اپنے محبوب قائد کا خطاب سنیں گے ۔

پی پی کا کراچی جلسہ تاریخ ساز ہوگا۔ عوام کاٹھاٹھیں مارتا سمندر یہ ثابت کرئے گاکہ پیپلزپارٹی ہی واحد وفاق کی علامت ہے ۔چیئر مین پیپلزپارٹی مستقبل کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے ۔شاہین کوثر ڈار نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پیپلزپارٹی شہیدوں ‘غازیوں‘کسانوں اور ہاریوں کی جماعت ہے ۔

جس میں نظریاتی کارکنوں کے حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے۔بھٹو نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر پاکستانی عوام کو ایک قوم بنایاسرمایہ داروں کے خلاف عزم کا نام پیپلزپارٹی ہے ۔بلاول بھٹو اپنے نانا کی تصویر ہیں۔آزاد کشمیر بھر سے جیالے جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور شرکت کرینگے بلاول بھٹو نوجوانوں کے لیڈر ہیں اور ملک میں حقیقی انقلاب لائینگے ۔پیپلزپارٹی پاکستان کو مضبوط اور مستحکم کرنے والی جماعت ہے کشمیری عوام جلسہ میں شریک ہوکر اپنا حق ادا کریں کراچی جلسہ پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز ہوگا۔ اس میں بڑھ چڑھ کر شامل ہوں ۔

متعلقہ عنوان :