پیپلزپارٹی کا کراچی کا جلسہ آئندہ کی راہ متعین کر دے گا ‘ عبد السلام بٹ

جمعہ 17 اکتوبر 2014 16:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) آزادحموں وکشمیر کے وزیرسیاحت عبدالسلام بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا کراچی کا جلسہ آئندہ کی راہ متعین کر دے گا ۔ بلاول بھٹو ذرداری آئیندہ دور حکومت میں پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے ۔پیپلزپارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ‘ملک کواس و قت چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ذرداری جیسی جواں سال ‘نڈر‘دلیر‘بے باک اور پڑھی لکھی قیادت کی ضرورت ہے وہی ملک کو سیاسی ‘معاشی اور بیرونی مداخلت سے نکال سکتے ہیں ۔

پیپلزپارٹی نے پہلے بھی عوام کو مایوس نہیں کیا اور نہ ہی آئیندہ کرے گی ۔ 18 /اکتوبر کے جلسہ میں پاکستان اور آزاد کشمیر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام شریک ہوں گے ۔ عبدالسلام بٹ نے ان خیالات کا اظہارراولپنڈی میں کراچی رانگی سے قبل کارکنوں کے ایک بہت بڑے قافلہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر پر بلاول بھٹو ذرداری کے بیان نے بھارتی ایوانوں میں لرزہ طاری کر رکھا ہے ۔

گھنسوں گھنسوں کشمیر گھنسوں کی گرج نے بھارتی حکمرانوں کو حواس باختہ کر دیا ہے ۔ 18 /اکتوبر کو عوام ایک مرتبہ پھر بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شہید بھٹو ا ور شہید بے نظیر بھٹو کے نظریات پر کاربند رہنے کا عزم کریں گے۔ اور اس عزم کے ساتھ اپنے قائدین کی خوابوں کی تعبیر دینے کے لئے جدوجہد کا اعادہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارتی افواج کنٹرول لائن پر نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنانے کا عمل شروع کر رکھا ہے مگر انڈین حکومت اور آرمی کا کوئی بھی حربہ کشمیریوں کوخوف زدہ نہیں کر سکتا ۔ پیپلزپارٹی نے نظریاتی محاذ پر سینہ تان کر مسلہ کشمیر اجاگر کیا ۔

متعلقہ عنوان :