تحریک آزادی کشمیر کو ملکی و قومی سطح پر مزید تیز کرنے کیلئے کشمیر لبریشن سیل کے تحت کراچی میں کشمیر سینٹر کا افتتاح

جمعہ 17 اکتوبر 2014 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے تحریک آزادی کشمیر کو ملکی و قومی سطح پر مزید تیز کرنے کے لیے کشمیر لبریشن سیل کے تحت کراچی میں کشمیر سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر موجود پارٹی کارکنان اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ میں آر پار کے کشمیریوں کے علاوہ گلگت بلتستان کے باشندوں کی لاکھو ں میں تعداد موجود ہے اس سینٹر کے قیام سے ملک کے سب سے بڑے شہر اور صوبہ سندھ میں تحریک آزاد کشمیر کی سرگرمیوں کومنظم کرنے اور یہاں آباد کشمیریوں کے مسائل کو حل کرنے میں یہ سینٹر اہم کردار ادا کرے گا قبل ازیں اختر کالونی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ آج 18اکتوبر کا جلسہ پاکستان کی سیاست میں سب سے بڑا سیاسی اجتماع ہو گا اس میں دیگر عوام کے علاوہ لاکھو ں کشمیری بھی اس میں شرکت کریں گئے انھوں نے کہا کہ آج کے جلسے سے پاکستان کی سلامتی ،معیشت ،تعمیر و ترقی کے نئے باب کا آغاز ہو گا وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے کہا کہ جس طرح عالمی سازشوں نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کو ہم سے چھین لیا اب ہم عالمی سازش کرنے والوں کو خبر دار کرتے ہیں کہ وہ اپنے ناپاک عزائم سے باز رہیں ہم اپنے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے آج وہ جس اپنی عملی سیاسی سفر کا آغاز کر رہے ہیں اس سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور آزاد ی کی منزل قریب ہو گی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیریوں کے متعلق دو ٹوک موقف اور رائے شماری کے مطالبے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی کشمیریوں کے ساتھ لازوال رشتے کی تجدید ہو گئی ہے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے کہا کہ آج کے جلسے میں شرکت کے لیے لاکھوں کی تعداد میں کشمیری کراچی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں دور دراز سے آنے والے آزاد کشمیر کی عوام کے لیے ا ستقبالیہ کیمپ موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے کہا کہ پوری قوم کی نظریں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر ہیں وہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے

متعلقہ عنوان :