18اکتوبر کے بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ میں وکلاء برادری بھی بھرپور شرکت کرے گی ‘کراچی ڈسٹرکٹ بار

جمعہ 17 اکتوبر 2014 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) کراچی ڈسٹرکٹ بار کے کشمیری وکلاء نے وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدکو یقین دہانی کرائی ہے کہ 18اکتوبر کے بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ میں وکلاء برادری بھی بھرپور شرکت کرے گی۔ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان پیپلزپارٹی نے دی ہیں معاشرے کے پڑھے لکھے اور باشعور طبقات بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک وقوم کی خدمت کے لیے تیار ہیں وہ قاضی محمد بشیر ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملنے والے وکلاء کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے وفد میں صدر کراچی بار نعیم قریشی ایڈووکیٹ،نصیر عباسی ایڈووکیٹ،محمود قریشی ایڈووکیٹ،سردار جاوید ایڈووکیٹ،گینان احمد ایڈووکیٹ،ظہور احمد قریشی ایڈووکیٹ، آفاق احمد ایڈووکیٹ ،شیر افگن اور دیگر کشمیری وکلاء شامل تھے۔

(جاری ہے)

کراچی بار کے صدر نعیم قریشی ایڈووکیٹ نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکو بار سے خطاب کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ دورہ کراچی کے دوران کراچی بار کا دورہ کریں گئے اور بار سے خطاب بھی کریں گئے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء ملک کی بڑی قوت ہیں جنھوں نے عدلیہ کی آزادی ،جمہوریت کے تحفظ اور آزادی رائے کے لیے بڑی جدوجہد کی ہے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ وکلاء پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معاشرے کی آواز بنیں اور انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ ،اداروں کے استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں انھوں نے کہا کہ قانون کی پاسداری سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں پاکستان کے اندر عدلیہ کی آزادی ،جمہوریت کے تحفظ اور اداروں کے استحکام کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلزپارٹی نے دی ہیں قائد اعظم بھی ایک وکیل تھے جنھوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی قیادت کرکے انھیں ایک الگ وطن لے کر دیا اس وطن کی حفاظت اور اس میں لینے والے لوگوں کے حقوق کے تحفظ ،ان کی ترقی و خوشحالی کی ذمہ داری وکلاء سمیت ہم سب پر عائد ہوتی ہے قائداعظم سیاسی جدوجہد کے قائل تھے اور آج کا بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ قائد اعظم کی اس سیاسی سوچ کا آمین ہے اس کے تحت ہم نے ملک کو وسائل سے نکال کر ترقی اور خوشحال کی راہ پر ڈالنا ہے

متعلقہ عنوان :