چوہدری عبدالمجید کامزار قائد پر بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کی جگہ کا دورہ ‘ انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 17 اکتوبر 2014 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے جمعہ کے روز مزار قائد پر بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کی جگہ کا دورہ کیا اور جلسہ گاہ میں تمام انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر وزیراعظم نے جلسہ انتظامیہ کو ہدایت بھی جاری کی جلسہ گاہ کے دورہ کے موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجیدکے ہمراہ سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق خان پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل ووزیرخزانہ منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری لطیف اکبر ،وزیرہاؤسنگ و پلاننگ چوہدری پرویز اشرف ،وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید ،وزیرخوراک جاوید اقبال بڈھانوی،مشیر حکومت راجہ مبشر اعجاز اورصدارتی مشیر راجہ ساجدسمیت دیگر شخصیات بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھیں ۔

متعلقہ عنوان :