بھارتی نے متاثرین سیلاب کی مدد کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا‘ محمد اعظم انقلابی

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 15:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء) مقبوضہ کشمیرمیں جموں و کشمیر محاذ آزادی کے سرپرست اعلیٰ محمد اعظم انقلابی نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے عالمی امدادی اداروں کو مقبوضہ علاقے میں کام کرنے کی اجازت دے۔

(جاری ہے)

محمد اعظم انقلابی نے اپنی پارٹی کے ایک اجلاس سے سرینگر میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ تباہ کن سیلاب سے لاکھوں کشمیری متاثر ہوئے ہیں لیکن بھارت ان کی مدد کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ہرگز قائم نہیں ہو سکتا۔ محمد اعظم انقلابی نے کہا کہ بھارتی قیادت کو ہٹ دھرمی کا راستہ ترک کر کے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ طرز عمل اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو پاکستان، بھارت اور حقیقی کشمیر قیادت پر مشتمل سہ فریقی بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :