پاکستان پیپلزپارٹی کی جڑیں چاروں صوبوں،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں ہیں ‘جاوید اقبال بڈھانوی

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 16:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء) آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جڑیں چاروں صوبوں،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں ہیں ۔یہی پارٹی ملکی سالمیت اور اسکی ترقی وخوشحالی کی ضامن ہے چےئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نئی نسل کے سب سے باصلاحیت لیڈر ہیں جو قوم وملک کی ناؤ کو منزل سے ہمکنار کریں گے پیپلزپارٹی آزادکشمیر کراچی سبزی منڈی کا یونٹ پورے ڈویژن کا سب سے متحرک اور فعال یونٹ ہے جس پر اسکے عہدیدار مبارکبادکے مستحق ہیں وہ گزشتہ شب پی پی پی کراچی سے سبزی منڈی برانچ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

تقریب سے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید،وزیر خزانہ منصوبہ بندی وترقیات چوہدری لطیف اکبر، وزیر تعلیم کالجز مطلوب انقلابی،وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی،وزیر تعمیرات عامہ چوہدری رشید، وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید،مشیر وزیراعظم راجہ مبشر اعجاز ،سابق امیدوار اسمبلی اشفاق ظفر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خوراک جاوید بڈھانوی نے کہا کہ سندھ میں کراچی ،حید رآباد اور دیگر شہروں میں 5لاکھ سے زائد کشمیری آباد ہیں جو پیپلزپارٹی کے ساتھ والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں یہ کشمیری ثابت کریں گے کہ وہ صرف اور صرف چےئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر یقین رکھتے ہیں اور ان کے اعتماد پر ہر آزمائش میں پورے اتریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ 18اکتوبر کا دن پاکستان کی سیاسی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے جب شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک سے آمریت ،جہالت،بے روزگاری،مایوسیوں کے خاتمے کے لئے تمام تر دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ملک و قوم کی خاطر وطن لوٹیں اور جمہوریت اور ملک دشمن قوتوں نے دھماکہ کرکے انہیں ان کے مشن سے ہٹانے کی کوشش کی مگر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ظلم وجبر کے سامنے جرات اور دلیری کے ساتھ قوم کی قیادت کی اور یہ پیغام دیا کہ پیپلزپارٹی کی موجودگی میں کوئی بھی طاقت پاکستان میں جمہوریت کو ختم نہیں کرسکتی۔

متعلقہ عنوان :