حریت کانفرنس کے وفد کا سیلاب سے متاثرہ سونا واری اور پٹن تحصیلوں کے دیہات کا دورہ متاثرین کی مشکلات کا جائزہ لیا

اتوار 19 اکتوبر 2014 16:41

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی ہدایت پر حریت کانفرنس کے شعبہ شکایات سیل کے ارکان نے سینئر حریت رہنما محمد مصدق عادل کی قیادت میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ پٹن اور سونہ واری تحصیلوں کے متعدد دیہات کا دورہ کر کے متاثرین کی مشکلات کا جائزہ لیا۔ حریت وفد میں محمد مصدق عادل کے علاوہ خلیل محمد خلیل ، عبدالمجید وانی ، فاروق ماموسی اور میرغلام حسن شامل تھے ۔

وفد کے ارکان نے کھنہ پیٹھ ، یکمن پورہ ، اوڈینہ علی آباد، دسل پورہ ، تلرزو، رکھ دسل پورہ ، گامدو ، شلوت، ہری نارہ ، ٹینگہ پورہ ، نائد کھئی، پوشواری اور لری بل دیہات کے دورے کے دوران سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی شکایات سنیں ۔ متاثرین نے حریت وفدکو ریلیف اور آبادکاری کے حوالے سے قابض انتظامیہ کے جھوٹے اعلانات اور وعدوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے انہیں حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ انہیں امتیازی سلوک کا نشانہ بنا رہی ہے اور انہیں مختلف دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ متاثرین کاکہنا تھا کہ ان میں سے بہت سے افراد کے مکان مکمل طور تباہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ سردی کے اس موسم میں کھلے آسمان تلے عارضی خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :