عابد علی آزاد کشمیر کے عوام کی خوشحالی ،مسائل کے حل اور تعمیر و ترقی میں عملی دلچسپی کا ثبوت دیں گے ‘محمد آزادخان ترین

بدھ 22 اکتوبر 2014 15:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے راہنما سینئر قانون دان محمد آزاد خان ترین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حاجی محکم دین نے عابد علی کو آزاد کشمیر کا چیف سیکرٹری تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ عابد علی آزاد کشمیر کے عوام کی خوشحالی ،مسائل کے حل اور تعمیر و ترقی میں عملی دلچسپی کا ثبوت دیں گے ہمیں خوشی ہے کہ عابد علی آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری تعینات ہوئے ہیں عابد علی با صلاحیت فرض شناص دلیر آفیسر ہیں ان کی تعیناتی پر ہمیں فخر ہے آزاد خان ترین اور حاجی محکم دین نے کہا کہ چیف سیکرٹری عابد علی لوہار گلی لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کو ترجیحی بنیادوں پر معاوضے دلوائیں اور سڑک کا متبادل سروے جو لطیف اکبر وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر نے دیا تھا پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں تا کہ مانسہرہ ،ایبٹ آباد روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پرے انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے لوہار گلی سڑک حکومت کی عدم توجہی کے باعث تعطل کا شکار ہے اس سڑک کا مستقل حل نکال کر عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے -

متعلقہ عنوان :