جے کے این ایس ایف کے زیر اہتمام ہجیرہ میں کشمیر پر قبائلی یلغار کے خلاف ،متا ثرین سیلاب و لینڈ سلائیڈ کے نقصا نات کا تا حال ازالہ نہ کرنے ،ہجیرہ تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتال کی حالت زار اور لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی اور گو لہ باری کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرہ

بدھ 22 اکتوبر 2014 16:53

ہجیرہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) JKNSFکے زیر اہتمام ہجیرہ میں 22اکتوبر کو کشمیر پر قبائلی یلغار کے خلاف ،متا ثرین سیلاب و لینڈ سلائیڈ کے نقصا نات کا تا حال ازالہ نہ کرنے ،ہجیرہ تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتال کی حالت زار اور لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی اور گو لہ باری کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرہ ،ریلی کا آغازکا لج گراؤنڈ سے شروع ہو ااور شرکاء ریلی نے پوریشہر کا چکر لگانے کے بعد سیڑاڑی چوک میں جلسہ عام کی شکل اختیار گر گیا شرکاء ریلی سرخ ہے سرخ ہے ایشاء سرخ ہے ،یہ وطن ہمارا ہے اسکی حفاظت ہم کریں گے ، اسکی خاطر ہم مریں گے،جیوے کاشر میری جان جموں گلگت بلتستان،غیر ملکی غاصبو چھوڑ دو کشمیر کو،کے نعروں سے فضاء گو نج اٹھی،تفصیلات کے مطابق ہجیرہ میں جمو ں کشمیرنیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتما م قبا ئلی یلغار کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے مرکزی چئیرمین ما لیا تی بورڈسردار ساجد محمود،مرکزی رہنماء سردار طلحہٰ،عمران شریف،عاصم رفیق،منان عا رف،بلال خان، مجیدبسمل، عمر فاروق،یاسر مسعوداور دیگرنے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ ہم ما در وطن جموں کشمیر کی مکمل آزادی ،خود مختاری،خو شحالی ،غیر طبقاتی سماج کے قیام اور ریاست کی تقسیم کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں ہم شہید قائد مقبول بٹ کے راستے پر چلتے ہو اپنے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا ئیں گے انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں سے متاظر ہونے والے افراد کے نقصانات کا تا حال ازالہ نہ ہو سکا ہم متا ثرین کے نقصانات کے فی الفور ازالہ کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر جاری بھاری گو لہ باری کی پر زور مزمت کرتے ہیں ریاست میں غیر ملکی جہادی تنظیموں کو ریاست بدر کیا جائے عوام علاقہ محلہ اور گا ؤں کی سطع پو امن کیمٹیاں بناکر ان کی سر گر میوں کا راستہ روکیں انہون نے مذہد کہا کہ 22اکتوبر کو ایک سازش کے تحت قبا ئلیوں کو کشمیر کے اند ر دھکیلا گیا جھنوں نے کشمیریوں کا قتل عام کیا ہم اس اقدام کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور آج یوم سیاہ مناتے ہیں

متعلقہ عنوان :