کنٹرول لائن کے باسیوں کی طبعی امداد کے لیے قائم بٹل ڈونگاڈسپنسری سے عملہ غائب،عوام کو شدید مشکلات

بدھ 22 اکتوبر 2014 16:53

ہجیرہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) کنٹرول لائن کے باسیوں کی طبعی امداد کے لیے قائم بٹل ڈونگاڈسپنسری سے عملہ غائب،عوام کو شدید مشکلات ،بھارتی گو لہ باری کے دوران زخمیوں کو دشواری کا سامنا،کو ئی پو چھنے والا نہیں عملہ کو حاضر کیا جائے بصورت دیگر راست اقدام پر مجبور ہونگ عوام علاقہ کی دھمکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن کے مکینوں کو طبعی سہولت فراہم کرنے والی واحد ڈسپنسری بٹل کا عملی غائب رہنے لگا جسکے با عث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے عوام علاقہ نے ڈی ایچ او پو نچھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ڈسپنسری کے عملہ کو حاضر کرنے کے لیے اقدامات کریں بصورت دیگر عوام راست اقدام سے گریز نہیں کریں گے

متعلقہ عنوان :