نریندر مودی کادیوالی پر دورہ مقبوضہ کشمیر ثقافتی جارحیت کے سوا کچھ نہیں،سید علی گیلانی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 15:58

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ہندوؤں کا تہوار دیوالی مقبوضہ کشمیر میں منانا مقبوضہ علاقے میں بھارتی تقافتی جارحیت کے سوا کچھ نہیں۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارتی حکومت کشمیری سیلاب متاثرین کی آبادی کاری پر سیاست کاری کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

سید علی گیلانی نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت اور قابض انتظامیہ کو متاثرین سیلاب کی بحالی کے کام میں مصروف ہونا چاہیے تھاوہ انتخابی سیاست کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی طرف سے کشمیری متاثرین سیلاب کے لیے اعلان کردہ امدادی پیکیج کی کوئی حیثیت نہیں اور جورقم تقسیم کی جارہی ہے وہ کشمیریوں سے لیا جانے والا ٹیکس ہے۔

سیدعلی گیلانی نے کہاکہ بھارت نے عالمی امداد کشمیری سیلاب زدگان تک نہیں پہنچنے دی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کے اپنے بے انتہا وسائل ہیں جن پر بھارت ہاتھ صاف کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام وسائل کا تصرف کشمیریوں کے ہاتھ میں دیا جائے تو پھر انہیں کسی ریلیف پیکیج کی ضرورت نہیں ہے۔ بزرگ رہنما نے 27اکتوبر کو بھی مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ۔

متعلقہ عنوان :