مظفر آباد، پی پی کرپشن کا گڑھ ہے ‘ تین سالوں کی محض ہوائی اعلانات کئے گئے ،پیر سید سرفرازگیلانی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:45

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) نظریاتی رہنماء مسلم لیگ (ن) پیر سید سرفرازگیلانی نے کہا ہے کہ پی پی کرپشن کا گڑھ ہے ‘ تین سالوں کی محض ہوائی اعلانات کئے گئے ‘ عوام کو بیوقوف بنایاگیا ، عوام کومسلط ٹولہ سے جلد چھٹکارا مل جائیگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کرپشن اوپر سے نیچے تک زوروں پر ہے ‘ افسران محکمہ جات قومی خزانہ سے بھاری تنخواہ لینے کے باوجود رشوت کے عوض کام کرتے ہیں ،حتیٰ کہ پورے کا پورا آوا ہی بگڑا ہوا ہے ‘ ایسے میں عوام پر پی پی حکومت کامسلط رہنا کوئی معنی نہیں رکھتا ‘ عوام کے مسائل گزشتہ دن سالوں سے جوں کے توں ہی پڑے ہیں البتہ عوام کے حصے میں ہوائی اعلانات سننے کوآئے ‘ پیرسید سرفرازگیلانی کاکہناتھاکہ پی پی حکومت کے ہوائی اعلانات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ‘ اگرحکمران ہوائی اعلانات کے بجائے عملی کام کی پالیسی اپناتے تو آج آزادخطہ تعمیروترقی کی جان پرگامزن ہوتا مگر پی پی حکمرانوں نے عوام کے خون پسینہ کی کمائی کو ڈکار کر کرپشن کے مرتکب ہونے کاثبوت دیا ۔

متعلقہ عنوان :