اقوام متحدہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پرعمل درآمد کرانے میں ناکام رہا، رپورٹ

جمعہ 24 اکتوبر 2014 19:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) اقوام متحدہ کا قیام 1945میں عالمی تعاون کے فروغ اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے عمل میں لایا گیا تھا لیکن عالمی ادارہ 67برس گزرنے کے باجود تنازعہ کشمیر کو حل نہیں کر اسکا ہے جو اسکے وجود پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اقوام متحدہ کے یوم تاسیس پر کشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارے نے کشمیرکے بارے میں متعدد قرار دادیں پاس کیں جن میں کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم چھ دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود عالمی ادارہ اپنی قرار دادوں پر عمل درآمد نہیں کراسکا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے یہ قراردادیں منظورکر کے وعدہ کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا موقع دے گا لیکن بعد میں وہ اپنے وعدے سے مکر گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بھارتی فوجیوں نے رواں برس جنوری سے اب تک ایک خاتون اور تین بچوں سمیت112کشمیریوں کو شہید کر دیا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہید کیے جانے والے ان افراد میں سے 10کو دوران حراست یا جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے گھرگھر تلاشی، محاصروں ، فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کے دوران 1ہزار 5سو 37کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں شدید زخمی کر دیاجبکہ 13رہائشی عمارات کو تباہ اور 4ہزار1سو46افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں نے تین کشمیریوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا جبکہ 43خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 1989سے اب تک بھارتی فوجیوں نے 94 ہزار96بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جن میں سے 7ہزار 24کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :