بھارتی حکومت نے کشمیری متاثرین سیلاب کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے، میر واعظ

جمعہ 24 اکتوبر 2014 19:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کشمیر ی سیلاب متاثرین کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑنے پر بھارت حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق میر واعظ نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے کسی امدادی پیکیج کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی متاثرین تک عالمی امداد پہنچنے دی جا رہی ہے۔

میر واعظ نے کہا کہ بھارت یا تو متاثرین کی بھر پور مدد کرے یا پھر عالمی امداد مقبوضہ علاقے میں پہنچنے دے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں پر سیاست کر رہی ہے ۔میر واعظ نے کہا کہ نریندر مودی کو عیدالاضحی پر کشمیری مسلمانوں کو مبارک باد تک دینے کی توفیق نہیں ہوئی جبکہ اسکے بجائے مسلم اکثریتی علاقے میں دیوالی منانے آئے۔

متعلقہ عنوان :