بھارت بر صغیر کے اندر امن کا دشمن ،جنگ کے شعلوں کو ہوا دیکر خطہ کے ڈیڑھ ارب انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنا چاہتا ہے،چوہدری محمد حسین سرگالہ

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 16:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) آزاد کشمیر کے وزیر جیل خانہ جات ،امور منگلا و ترقیاتی ادارہ چوہدری محمد حسین سرگالہ نے کہا ہے کہ بھارت بر صغیر کے اندر امن کا دشمن اور جنگ کے شعلوں کو ہوا دے کر خطہ کے ڈیڑھ ارب انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنا چاہتا ہے مودی سرکار عوام کی حالت بدلنے کے بجائے ورکنگ باؤنڈری اور سیز فائر لائن پر آباد نہتے عوام کو گولیوں کو نشانہ بنا کر دو طرفہ تعلقات کو متاثر کرنے کے در پے ہے ،بھارتی حکومت کے اقدامات سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ مودی نہ صرف پاکستان بلکہ مسلمانوں کا دشمن ہے کہ اور وہ کشمیرپر بزدلانہ فوجی قوت قبضہ جمانے کے در پے ہے چوہدری محمد حسین سرگالہ نے کہا کہ 24اکتوبر کو برطانیہ میں ہونے والا ملین مارچ کشمیریوں کی یکجہتی کا بے مثل مظاہرہ ہے جبکہ 27اکتوبر کو ریاست کے دونوں حصوں سمیت دنیا بھر میں کشمیری عوام بھارت کی جانب سے فوجیں اتارنے کے خلاف زبردست احتجاج کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :