سجاول میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بے تحاشہ اضافہ ہونے سے یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 17:49

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) سجاول میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بے تحاشہ اضافہ ہونے سے یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہاہے، سجاول میں چند روز سے یومیہ چودہ سے سولہ گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے کار وبار ٹھپ ہے اور کئی علاقوں میں پانی کی ترسیل بند ہے، علاوہ ازیں بجلی کے جھٹکوں سے صارفین کے لاکھوں روپے کے برقی آلات ناکارہ ہوکر رہ گئے ہیں، رات کے اوقات میں بجلی کی بندش سے مچھروں اور چوری کی وارداتوں کے خوف سے شہری رت جگاکرنے پر مجبور ہیں، اس ضمن میں ذرائع کا کہناہے کہ حیسکو سجاول کا عملہ بجلی چوری میں مصروف ہے، اور زائد یونٹس کو ختم کرنے کے لئے اضافی لوڈ شیڈنگ میں مصروف ہے، جبکہ اضافی یونٹس کو ڈیڈکشن بل اور سرکاری عمارتوں پر لگاکر حساب پورا کیاجارہاہے، مقامی شہریوں نے فوری طور پرایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے،

متعلقہ عنوان :