
کراچی، عاشورہ محرم پر عزادارن کوہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں ،رکن قومی اسمبلی محبوب عالم
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 17:50
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) حق پرست رکن قومی اسمبلی محبوب عالم نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی طارق مغل کے ہمراہ اورنگی زون میں امام بارگاہوں اور جلوس کی گزرگاہوں پر جاری صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کے جاری کام کا معائینہ کیا اس موقع پر رکن اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عاشورہ محرم پر عزادارن کو سہولیات کی فراہمی کے عمل میں مشترکہ حکمت عملی اور باہمی مشاورت سے فرائض کی انجام دیہی کیلئے شب روز جدوجہد کریں انہوں نے کہاکہ عاشورہ کے موقع پر عزادان کو سہولیات کی فراہمی ہم سب کی زمہ داری ہے حق پرست نمائندے قائد تحریک کی ہدایت پر عمل پیرا ہو کر عوام کی بلا تفریق خدمت کررہے ہیں عاشورہ محرم ہمیں صبر و برداشت کا پیغام دیتا ہے اس لئے عاشورہ محرم میں ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرکے شر پسند عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا ہوگا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے حق پرست رکن قومی اسمبلی کو انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے کےئے جانے والے تعمیر ومرمت کے کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور تمام جلوسوں کی گذرگاہوں کی تعمیر ومرمت اورصفائی ستھرائی ،اسٹریٹ لائیٹس کی تنصیب ومرمت کے کاموں کو ترتیب وار مکمل کیا جارہا ہے اسکے علاوہ روزمرہ کی شکایات کے خاتمہ کابھی خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے امام بارگاہوں ،مساجد اور جلوسوں کے منتظمین کی مشاورت سے جو لائحہ عمل ترتیب دیاگیا ہے اس پر نہایت ذمہ داری سے عمل کیا جارہاہے جبکہ موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عزاداران کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعمیر ومرمت کے جاری کاموں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا کام بھی تسلسل سے جاری رکھا جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں سکولوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور
-
خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کردی
-
صدر پوٹن سے 'بہت جلد' ملاقات کا امکان ہے، ٹرمپ
-
شام: سویدا میں جنگ بندی معاہدہ کے باوجود فرقہ وارانہ تصادم جاری
-
کانگو: روانڈا کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کے حملوں سے امن کو خطرہ لاحق
-
فلسطینی علاقوں میں این جی اوز کے خلاف ممکنہ اسرائیلی کارروائی پر تشویش
-
آوازا کانفرنس: خشکی میں گھرے ممالک کے تجارتی مسائل معاشی ترقی میں رکاوٹ
-
ہیروشیما برسی: جوہری ہتھیاروں سے دنیا کو لاحق وجودی خطرے کا خاتمہ ضروری
-
میں اس "ڈاکو، ڈفر الائنس" کے آگے کبھی نہیں جھکوں گا
-
نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ میں تجارتی خسارے میں 44 فیصد کا بڑا اضافہ
-
سکیورٹی فورسز کا مستونگ میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کیخلاف آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک کردیئے
-
ایک ہی دن میں تیسری مرتبہ شدید زلزلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.